ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم نے ہندوستانی کا سوپڑا صاف کیا،ٹی20میں میں سیریزمیں3-0سے جیتاویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم نے ہندوستانی کا سوپڑا صاف کیا،ٹی20میں میں سیریزمیں3-0سے جیتاویسٹ انڈیز

Wed, 23 Nov 2016 12:34:40    S.O. News Service

ملاپاڈو،22نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اپنے سلامی بلے بازوں کی بہترین کارکردگی کے طور پر ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی 20کرکٹ میچ میں ہندوستان کو 15رنز سے شکست دے کر سیریز 3.0سے جیت لی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 20اوور میں چار وکٹ پر 139رنز بنائے،جواب میں ہندوستانی ٹیم 20اوور میں تین وکٹ پر 120رنز ہی بناسکی۔ویسٹ انڈیز کے لیے ہالے میتھیوز نے 22گیند میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47رنز بنائے جبکہ کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے 44رنز بنائے۔انہوں نے نسبتا سست اننگز کھیلی اور 55گیندوں کا سامنا کر کے صرف تین چوکے لگائے،دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 61رن جوڑے۔ہندوستان کے لیے پونم یادو نے دو وکٹ لئے جبکہ جھولن گوسوامی اور ایکتا بشٹ کو ایک ایک وکٹ ملی۔جواب میں ہندوستان کیلئے کپتان ہرمن پریت کور کو چھوڑ کر کوئی اچھی کارکردگی نہیں کرسکی۔ہرمن پریت نے 51گیند میں تین چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ ناٹ آؤٹ 60رنز بنائے جبکہ ویدا کرشامورت نے 31رنز بنائے۔ہندوستان کا آغاز انتہائی خراب رہا اور پہلی ہی گیند پر وی آر ونتا(0)رن آؤٹ ہو گئی۔ہندوستان کے تین وکٹ چھٹے اوور میں 32رن پر گر گئے تھے،اس کے بعد ہرمن پریت اور کرشامورتی نے اننگز کو سنبھالا لیکن ٹیم کو فتح تک نہیں لے جا سکی۔


Share: